Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ اردن میں ڈچ سفیر کا بیان سفارتی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی‘

امارات نے اردن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاجی یادداشت حوالے کی ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
اردن کی وزارت خارجہ نے ہالینڈ کے سفیر کے ایک بیان پر اعتراض کرتے ہوئے اسے سفارتی اصولوں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
اردنی خبررساں ادارے پیٹرا کے مطابق دفتر خارجہ میں یورپی ادارے کے انچارج  نے بتایاکہ دفتر خارجہ نے’ اندرونی امور میں مداخلت پر احتجاجی یادداشت حوالے کی ہے‘۔
اردنی دفتر خارجہ نے غیراردنی اورغیرڈچ  شخص کےلیے ریڈیو پرمٹ کی درخواست کے حوالے سے ہالینڈ کے سفیر کی مداخلت پر حیرت کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا کہ’ اس معاملے کو مقررہ قوانین و ضوابط اور انتہائی شفاف انداز میں ڈیل کیا جائے گا۔ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ دوست ملک کے سفیر نے ایک ایسے معاملے میں جہاں قوانین و ضوابط موجود ہیں مداخلت کیوں کی‘۔ 
اردنی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے کہاکہ’ تمام دوست اور برادر ممالک کے ساتھ سفارتی چینلزبات چیت کے لیے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں لیکن اندرونی امور میں کسی کی مداخلت قبول نہیں‘۔ 
علا وہ ازیں متحدہ عرب امارات نے بھی اردن کے داخلی امور میں مداخلت پر ہالینڈ کے سفیر کو دفترخارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ امارات میں متعین ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرکے اردن کے اندرونی امور میں مداخلت پر احتجاجی یادداشت پیش کی اور اردن کے داخلی امور میں سفیر کی مداخلت پر برہمی کا اظہار کیا گیا گیا۔ 
اماراتی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ’ 19 اکتوبرکو اردن کے حوالے سے ہالینڈ کے سفیر کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور سفارتی روایات سے انحراف سمجھتے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ہالینڈ کے سفیر نے جو بیان دیا وہ اردن کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت ہے۔ اردن کے ساتھ اظہار یکجہتی ضروری سمجھتے ہیں‘۔ 

شیئر: