روپے کی قدر میں معمولی بہتری، 4 نومبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعہ 4 نومبر 2022 14:51
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق روپے کی قیمت تین پیسے بہتر ہوکر 221.92 روپے رہی۔
جمعہ چار نومبر کو سعودی ریال کی قیمت 59، اماراتی درہم 60.41، کویتی دینار 714.52، عمانی ریال 576.42، بحرینی دینار 588.72 اور قطری ریال کی قیمت 60.93 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 248.79 روپے اور یورو کی قدر 216.82 روپے رہی۔