Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت میں کرسمس ٹری درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے‘

سوال کے جواب میں کسٹم و ٹیکس اتھارٹی نے وضاحت جاری کی ہے( فوٹو عاجل)
سعودی کسٹم زکوۃ اور ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ مملکت میں کرسمس ٹری  سمیت دیگرغیر اسلامی مذہبی علامات درآمد کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق کسٹم اتھارٹی کی جانب سے ٹوئٹر پر وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ ’قوانین کے مطابق مملکت میں غیراسلامی مذہبی علامات جن میں کرسمس ٹری شامل ہے درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی‘۔
 ایک شخص نے کسٹم اتھارٹی سے سوال کیا تھا کہ ’کیا مملکت میں کرسم ٹری یا اس قسم کی دیگراشیا درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے؟‘۔ 
سوال کے جواب میں کسٹم و ٹیکس اتھارٹی نے وضاحت جاری کی ہے۔

شیئر: