Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پنیر درآمد کرنے میں پانچویں نمبر پر

’سعودی عرب نے گزشتہ سال ایک لاکھ 92 ہزار ٹن پنیر درآمد کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب 2021 کے دوران پنیر درآمد کرنے میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ سال ایک لاکھ 92 ہزار ٹن پنیر درآمد کیا ہے۔
عالمی اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کے دوران روس 4 لاکھ 9 ہزارٹن پنیر درآمد کر کے سرفہرست بن گیا ہے۔
پنیر تیار کرنے والے ممالک کا خیال ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران پنیر کی کھپت میں 3.6 ملین ٹن کا اضافہ ہوگا۔

شیئر: