گاڑیوں کی انشورنس نہ کرانے پر150ریال جرمانہ ہوگا
ریاض: گاڑی کی انشورنس نہ کروانا ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر 150ریال جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک خلاف ورزیوں کا کاغذی اندراج رمضان المبارک سے ختم کردیا جائے گا۔ یہ بات محکمہ ٹریفک کے نائب سربراہ جنرل ڈاکٹر محمد بن شباب البقمی نے سعودی انشورنس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد گاڑیوں کی انشورنس نہ کروانا ٹریفک خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ اس پر ڈرائیور کو جرمانہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 46فیصد گاڑیوں کا انشورنس ہے۔ اس شرح میں اضافہ کیا جائے گا۔ محکمہ ٹریفک ، سعودی مالیاتی اتھارٹی ساما کے تعاون سے انشورنس کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کر رہاہے جس کے مطابق ڈرائیوروں کو بہترین انشورنس خدمات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آگاہ کیا کہ انشورنس کی مدت ختم ہونے سے پہلے تجدید کروانا ضروری ہے ۔ انشورنس ختم ہونے پر خلاف ورزی ریکارڈ کی جائے گی۔ جنرل البقمی میں نے کہا رمضان المبارک سے ٹریفک خلاف ورزیوں کا اندراج آن لائن ہوگا۔