Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی امریکی ایلچی سے ملاقات، یمن میں امن کوششوں کا جائزہ

یمنی حکومت اور عوام کی مدد کے لیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
یمن میں متعین سعودی سفیرمحمد بن سعید آل جابر نے پیر کو امریکی ایلچی برائے یمن سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یمنی حکومت کی مدد اور یمنی عوام کے انسانی مسائل  کے حل کے لیے امن مساعی کے حوالے سے سعودی خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
  علاوہ ازیں یمن میں جامع سیاسی حل تک رسائی کی غرض سے جنگ بندی کے سمجھوتے میں توسیع کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن کی تجویز کی حمایت کا موضوع بھی زیر بحث آیا ہے۔
سعودی سفیر اور امریکی ایلچی نے حوثی ملیشیا کی مسلسل ہٹ دھرمی اور جنگ بندی سمجھوتے میں توسیع سے متعلق بین الاقوامی تجویز مسترد کرنے اور یمن کی تعمیر و ترقی و امن و استحکام کے حوالے سے یمنی حکومت اور عوام کی مدد کے لیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ 

شیئر: