شاہ سلمان مرکز کے تحت یمن میں 5.8 ملین ریال سے ہیلتھ سینٹر کی تعمیر
ہیلتھ سینٹر اگست 2024 میں ہیلتھ سینٹر مکمل ہونے کی توقع ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمن میں حضرموت کے الھجرین علاقے میں 5.8 ملین ریال کی لاگت سے ہیلتھ سینٹر قائم کررہا ہے۔ تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔
الاقتصادیہ کے مطابق ہیلتھ سینٹر 9.169 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہوگا۔ اس میں بچوں، خواتین، زچگی، پیٹ کے امراض، ڈینٹل کلینکس پر مشتمل ہوگا۔ متعدی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی سہولت ،وبائی امراض سے نمٹنے اور وبائی حالات پر نظر رکھنے والے ادارے بھی ہوں گے۔
ہیلتھ سینٹر میں چوبیس گھنٹے ابتدائی صحت خدمات پیش کی جائیں گی۔ اگست 2024 میں ہیلتھ سینٹر مکمل ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب یمن کے شعبہ صحت کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے اور صحت عامہ کا معیار بہتر بنانے کے منصوبے شروع کیے ہوئے ہے۔ ہیلتھ سینٹر کی تعمیر اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔