سعودی عرب کی بارسلونا میں گارٹنر آئی ٹی سمپوزیم میں شرکت
شرکت کا مقصد ڈیجیٹل حکومت کے میدان میں کامیابیوں کا جائزہ لینا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب 7 سے 10 نومبر کے درمیان بارسلونا سپین میں منعقد ہونے والی گارٹنر آئی ٹی سمپوزیم ، ایکسپو 2022 کانفرنس میں حصہ لے گا۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کی شرکت کا مقصد سعودی عرب میں ڈیجیٹل حکومت کے میدان میں کامیابی کی کئی اہم کہانیوں کا جائزہ لینا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔
یہ کانفرنس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مینوفیکچررز کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ٹریکس میں سٹریٹجک رجحانات اور کامیابی کی کہانیوں کا جائزہ لینے کے لیے سب سے بڑا عالمی اجتماع ہے۔
یہ کانفرنس ماہرین اور ساتھیوں کی عالمی برادری کے ساتھ اختراعی اور تبدیلی کے مواقع تلاش کرے گی۔
ماہرین آئی ٹی اور کاروبار کے مستقبل کو تشکیل دینے والی ٹیکنالوجی، بصیرت اور رجحانات کو بھی دریافت کریں گے جس میں ڈیجیٹل کاروبار کو تیز کرنا، ڈیٹا، تجزیات اور مصنوعی ذہانت، سائبر سکیورٹی، ایگزیکٹو لیڈرشپ شامل ہیں۔
سعودی ڈیجیٹل کی نمائندگی کئی سرکاری ادارے کریں گے جن میں وزارت داخلہ، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت سرمایہ کاری، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی، سعودی ٹورازم اتھارٹی،سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، مدینہ ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور قومی حکومت کے وسائل کے نظام کے لیے مرکز شامل ہیں۔
سعودی وفد میں ڈیجیٹل گورنمنٹ پلیٹ فارمز کے نمائندوں اور سعودی ڈیجیٹل کے ورکنگ گروپ کے علاوہ ڈیجیٹل حکومت کے رہنما اور ڈیجیٹل تبدیلی میں فیصلہ سازوں کی شخصیات شامل ہیں۔
ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یہ نمائش عالمی ڈیجیٹل نقشے پر سعودی عرب کی موجودگی کو بڑھانے اور مملکت میں ڈیجیٹل حکومت کی کامیابیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔