Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

انڈین ٹیم سپر 12 مرحلے میں 4 میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور انڈیا آج آمنے سامنے ہوں گے۔
ایڈیلیڈ میں ہونے والے اس سیمی فائنل میں جیتنے والی ٹیم اتوار کے روز میلبرن میں شیڈول فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلی گی۔
اس سے پہلے بدھ کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان اب تک کُل 22 ٹی20 میچز ہوچکے ہیں جس میں انڈیا نے 12 جبکہ انگلینڈ نے 10 میچز جیتے ہیں۔
اگر ٹی20 ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک تین میچز کھیلے گئے ہیں جن میں دو مرتبہ انڈیا اور ایک مرتبہ انگلینڈ نے فتح حاصل کی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل سے پہلے سپر 12 مرحلے میں 3 میچز جیت کر سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔
دوسری جانب انڈین ٹیم سپر 12 مرحلے میں 4 میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔
اگر دونوں ٹیموں کی درمیان کھیلے گئے گذشتہ 5 ٹی20 میچز کی بات کی جائے تو انڈیا 3 جبکہ انگلینڈ نے 2 میچز جیتے ہیں۔

انجری کا شکار انگلش بولر مارک وُڈ کی جگہ کرس جورڈن کو میچ کھلائے جانے کا امکان ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ انجری کا شکار بولر مارک وُڈ کی جگہ ٹیم میں کرس جورڈن کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
سیمی فائنل کے روز ایڈیلیڈ میں بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں اور دوران ایڈیلیڈ اوول میں مطلع صاف رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

شیئر: