Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ میں پاکستان، انڈیا فائنل نہیں دیکھنا چاہتے: انگلش کپتان

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر کا کہنا ہے کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل انڈیا اور پاکستان کے درمیان نہ ہو۔
بدھ کو ایڈیلیڈ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جوس بٹلر کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان اور انڈیا کا فائنل بلکل نہیں چاہتے۔ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یقینی بنائیں کہ ایسا نہ ہو۔‘
خیال رہے بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی20 ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی اور جیتنے والی ٹیم میلبرن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ 2007 میں بھی آمنے سامنے آئیں تھیں اور یہ میچ پاکستان نے چھ وکٹوں سے جیت لیا تھا۔
ٹی20 ورلڈکپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل اسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
انڈیا کے خلاف میچ کے حوالے سے جوس بٹلر کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنے میچ کے لیے بہت پوجوش ہیں اور میرے خیال میں یہ میچ دنیا کے ایک بہترین سٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں مجھے یقین ہے کہ کل انڈیا کی ٹیم کو بڑی حمایت حاصل ہوگی۔‘
انہوں نے دوسرے سیمی فائنل پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’یہ ایک بہترین موقع ہے اور ان ہی اوقات میں آپ بحیثیت کھلاڑی ہر چیز میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔‘

شیئر: