Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

23 کروڑ لوگوں کی دعائیں غلط نہیں ہوسکتیں: میتھیو ہیڈن

میتھیو ہیڈن اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے مینٹور ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلین بیٹر میتھیو ہیڈن بھی پاکستان ٹیم کی قسمت اور قدرت کے نظام سے متاثر نظر آرہے ہیں۔
آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل سے قبل میتھیو ہیڈن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اس دن جب ہم آخری میچ کھیل رہے تھے تو شاداب خان نے بہت متاثر کن بات کی۔‘
میتھیو ہیڈن کہتے ہیں کہ ’شاداب نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘
میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ ’اس کا یہ مطلب ہے کہ کسی بھی دن کچھ بھی ہوسکتا ہے اور اس خاص دن جب نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو ہرایا تو وہ ہمارے لیے ایک اہم لمحہ تھا، پاکستانی نیتجہ دیکھنے کے لیے جب اٹھے تو انہوں نے بہت دعائیں کیں، 23 کروڑ لوگوں کی دعائیں غلط نہیں ہوسکتیں۔‘
پاکستان ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں 27 اکتوبر کے روز زمبابوے سے ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے تقریبا باہر ہوگئی تھی، لیکن اگر مگر کی صورتحال اور نیدرلینڈز کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت نے پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔
میتھیو ہیڈن اس ورلڈ کپ میں پاکستان کے مینٹور ہیں، جبکہ اس سے پہلے 2021 میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی میتھیو ہیڈن ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھے۔
پاکستان بدھ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک سیمی فائنل کھیلے گا۔
 

شیئر: