انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل ایڈیلیڈ میں جاری ہے اور میچ کے نتیجے سے قبل ہی انڈین آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنے ہوئے ہیں۔
ہاردک پانڈیا نے اپنی دھواں دار بیٹنگ سے انڈیا کو 168 رنز تک پہنچنے میں مدد دی۔ انہوں نے پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔
مفضل وہرا نامی صارف نے اپنی ایک ٹویٹ میں انڈین آل راؤنڈر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہوں نے آخری پچاس رنز صرف 18 گیندوں پر بنائے۔‘
An innings to remember for Hardik Pandya - 63 from just 33 balls in the Semi Finals against England. He scored 50 runs in the last 18 balls.
Take a bow, Hardik! pic.twitter.com/k56U87NhCI
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) November 10, 2022
کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے ٹوئٹر صارف جون نے ہاردک پانڈیا کی انگلینڈ کے خلاف اننگز کو انڈین آل راؤنڈر کی زندگی کی سب سے اچھی اننگز قرار دیا۔
Hardik Pandya playing a knock of his lifetime.
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 10, 2022
ہاردک پانڈیا نے انگلش بولر سیم کرن کو انڈین اننگز کے 19 ویں اوور میں تین چوکے اور ایک چھکا مارا۔
انگلش بولر کی اس پٹائی پر طنز کرتے ہوئے ساگر نامی صارف نے کہا کہ ’ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں سیم کرن کی نیلامی کی قیمت آدھی کردی۔‘
Hardik Pandya just reduced Sam Curran's IPL auction price by half.
— Sagar (@sagarcasm) November 10, 2022
رتنیش نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ہاردک پانڈیا کی دنیا ہے۔ ہم صرف اس میں جی رہے ہیں۔‘
This is Hardik Pandya’s world. We're just living in it
— R A T N I S H (@LoyalSachinFan) November 10, 2022