Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کا کارکنان کو سڑکوں کی بندش ختم کرنے کا حکم

زلفی بخاری نے کہا تھا کہ فتح جنگ روڈ اور موٹروے ایم ون انٹرچینج پر بیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ورکرز کو فوری طور پر سڑکوں کی بندش ختم کرنے کا کہا ہے۔
جمعرات کی رات کو ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’جیسا کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع ہوگیا ہے اس لیے میں تمام ورکرز سے کہتا ہوں کہ وہ فوری طور پر سٖڑکوں کی بندش ختم کریں۔‘
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان گذشتہ چار دنوں سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف داخلی راستوں پر دھرنا دے رکھا تھا جس کی وجہ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
قبل ازیں جمعرات کے دن احتجاجی دھرنے کے چوتھے روز تحریک انصاف نے راولپنڈی کی مصروف شاہراہ مری روڈ پر شمس آباد کے مقام سے دھرنا ختم اور احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
پہی ٹی آئی کے اعلان کے بعد مری روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا جبکہ سڑک کے اطراف میں احتجاجی کیمپ قائم کر دیے گئے تھے۔
کارکنان نے سڑک پر لگے ہوئے خیمے قناتیں اور کرسیاں ہٹا دی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ راولپنڈی قیادت کے حکم پر ہم مری روڈ کھول رہے ہیں۔
تاہم دوسری جانب زلفی بخاری کی قیادت میں پی ٹی آئی ورکرز نے پارٹی چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی میں تبدیلی ایم ون موٹروے انٹرچینج کو بند آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا۔
جمعرات کو زلفی بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ایم ون موٹروے اسلام آباد ٹول پلازہ پر احتجاجی دھرنا شروع کر دیا تھا۔

مظاہرین نے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

مظاہرین نے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیے تھے۔
زلفی بخاری نے اعلان کیا تھا کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی۔ لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد داخل نہیں ہوں گی۔
زلفی بخاری نے مزید کہا تھا کہ فتح جنگ روڈ اور موٹروے ایم ون انٹرچینج پر بیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔
خیال رہے زلفی بخاری کی قیادت میں قومی شاہراہ فتح جنگ کے مقام پر چار دن دھرنا جاری ہے۔
 
 

شیئر: