Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن 2022: السویدی پارک میں انڈونیشیا اور سری لنکا کے ثقافتی رنگ

ریاض سیزن 2022 بین الاقوامی شوز سمیت بہت سی تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔ ( فوٹو الریاض)
السویدی پارک میں انڈونیشیا اور سری لنکا کے فنکاروں نے ریاض سیزن 2022 میں رواں ہفتے شائقین کو محظوظ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ پارک ان 15 تفریحی زونز میں سے ایک ہے جنہیں تقریبات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ انڈونیشا اور سری لنکن کمیونٹی ویک کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کا مرکز رہا۔
السویدی پارک میں رقاصوں، موسیقاروں اور دیگر فنکاروں نے متعدد پرفارمنسز پیش کیں جو انڈونیشیا اور سری لنکا کی دلچسپ لوک داستانوں اور بھرپور ثقافتوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
انڈونیشیا کے پویلین میں بہت سارے لذیذ کھانے بھی پیش کیے گئے تھے۔
السویدی پارک ریاض کا ایک اہم لینڈ مارک ہے جو 10 ہیکٹر سے زیادہ پر محیط ہے۔ یہ پارک 1983 میں کھولا گیا تھا۔ اس میں فیملی گارڈن، واکنگ اور رننگ ٹریکس، بیٹھنے کی جگہیں، ریستوران، کیفے اور بچوں کے کھیل کے میدان شامل ہیں۔
ریاض سیزن 2022 بہت سی تفریحی سرگرمیوں پر مشتمل ہے جس میں آتش بازی، کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی شوز شامل ہیں۔

ریاض سیزن 2022 میں بولیورسڈ ورلڈ سمیت 15 زونز شامل ہیں۔ (فوٹو الریاض)

ریاض سیزن 2022 میں 15 زونز شامل ہیں ان میں بولیوراڈ ورلڈ، بلیوارڈ ریاض سٹی، ونٹر ونڈر لینڈ، المربا، سکائی ریاض، ویا ریاض، ریاض چڑیا گھر، لٹل ریاض، دی گرووز، امیجینیشن پارک، السویدی پارک، سوق الزیل، قریت زمان، فین فیسٹیول اور ریاض محاذ شامل ہیں۔
ریاض سیزن میں مختلف قسم کے سعودی اور عرب ڈرامے، کنسرٹ، مقامی اور بین الاقوامی نمائشیں جن میں موبائل فونز، پرفیوم اور کھیلوں کے مختلف آلات کی دکانیں شامل ہوں گی، نیز خاندانوں، افراد اور بچوں کے لیے بہت سی دلچسپ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

شیئر: