Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آتش بازی اور متاثر کن پروگراموں کے ساتھ ’ریاض سیزن‘ کا افتتاح

السویدی پارک، قریہ زمان اور الزل مارکیٹ کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں (فوٹو: ٹوئٹر ریاض سیزن)
مشرق وسطٰی اور عرب دنیا کے سب سے بڑے ’ریاض سیزن‘ کے تیسرے ایڈیشن کا افتتاح جمعے کی رات شاندار آتشبازی کے ساتھ کیا گیا۔
جنرل اتھارٹی برائے تفریح ​​کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ’تخیل سے بالاتر‘ سلوگن کے ساتھ ریاض سیزن کی سرگرمیوں  کے آغاز کا اعلان کیا۔

ریاض سیزن کے دوران  150 سے زیادہ شو ہوں گے۔ (فوٹو اخبار چوبیس)

افتتاحی تقریب میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ ریاض سیزن کے پروگرام 15 مقامات پر منعقد ہوں گے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق بولیفارڈ ورلڈ، بولیفارڈ ریاض سٹی، ونٹرونڈرلینڈ، المربع 8، ریاض سکائی، ایسے تفریحی زون ہیں جن کے لیے ٹکٹ رکھے گئے ہیں جبکہ السویدی پارک،  قریہ زمان اور الزل مارکیٹ ایسے زون ہیں جن کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں ہے۔

آٹھ بین الاقوامی اور 65 آتشبازی کے پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے (فوٹو: العربیہ نیٹ)

ریاض سیزن میں 150 سے زیادہ شوز ہوں گے۔ آٹھ بین الاقوامی اور 65 آتشبازی کے پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔ 
ریاض سیزن کی افتتاحی تقریب کا آغاز بین الاقوامی سرکس ’دوسولیہ‘ اور گلوکارہ Anne Marie  کے کنسرٹ سے ہوا جسے حد پسند کیا گیا۔ اس موقع پر ڈرونز شو نے ریاض کے آسمان کو رنگ و نور سے بھر دیا۔

افتتاحی تقریب کا آغاز بین الاقوامی سرکس ’دوسولیہ‘ اور کنسرٹ سے ہوا  (فوٹو: اخبار 24)

افتتاحی پروگرام میں ریاض فایبز کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔ آتشبازی کے پروگرام نے سعودی دارالحکومت کے ہر حصے کو روشن کردیا۔ 
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ  ترکی آل الشیخ  نے بتایا کہ ’فیا ریاض‘ زون کا افتتاح بھی ہوگا اور تیاریاں کو آخری ٹچ دیا جارہا ہے۔ یہاں سات سینما گھر تیار ہیں جہاں شائقین کو مختلف پسندیدہ فلمیں دیکھنے کے مواقع ملیں گے۔

ریاض سیزن میں پہلی بار فان فیسٹیول  زون کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ (فوٹو ریاض سیزن ٹوئٹر)

ریاض سیزن میں پہلی بار فان فیسٹیول زون کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے 8 دیوہیکل سکرینز پر ورلڈ کپ کے مقابلے دکھائے جائیں گے۔ میراڈونا کی عالمی نمائش نیو کاسل کلب کی نمائش اور ورلڈ سپورٹس  کاروباری مارکے بھی ریاض سیزن کا حصہ ہیں۔ 
ونٹرونڈر لینڈ زون ریاض سیزن کا انتہائی اہم تفریحی مقام ہے۔ یہاں آئس سکینڈنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں ہرعمر کے لوگ 80 سے زیادہ کھیلوں سے لطف اٹھا سکیں گے جبکہ 18 سے زیادہ گیمز بچوں سے متعلق ہیں۔

ریاض سیزن میں دل لبھانے والے متعدد تھیٹر بھی ہیں۔ (فوٹو ریاض سیزن ٹوئٹر)

السویدی پارک میں ہفت روزہ فیسٹول 7 ممالک کی تہذیب و تمدن کو اجاگر کرے گا۔  
نئے ریاض سیزن میں ریاض زو کا بھی اہتمام کیا گیاہے۔ یہ دنیا کے نمایاں ترین چڑیا گھروں میں سے ایک ہے۔ یہاں  190 نسل کے 1300 سے زیادہ جانور جمع کیے گئے ہیں۔ 

نئے ریاض سیزن میں ریاض زو کا بھی اہتمام کیا گیاہے (فوٹو اخبار 24)

ریاض سیزن میں دل لبھانے والے متعدد تھیٹر بھی ہیں۔ ان میں عرب تھیٹر بھی ہیں اور چارلی چیپلن جیسے بین الاقوامی تھیٹر بھی موجود ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: