Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس کے ایئرپورٹ پر 18 برس ’قید‘ کاٹنے والا شخص انتقال کر گیا

ٹام ہینکس نے ان کی کہانی سے متاثر ہو کر 2004 میں ’دا ٹرمینل‘ فلم بنائی تھی (فوٹو: العربیہ)
فرانس کے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر 18 برس ’قید‘ رہنے والا ایرانی شہری انتقال کر گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مہران کریمی ناصری کا انتقال سنیچر کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔
ایرانی شہری مہران کریمی ناصری نے چارلس ڈیگال ایئرپورٹ پر 1988 سے 2006 تک 18 برس گزارے تھے۔
مہران کریمی قانونی سفری وستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر روک لیے گئے تھے اور مشہور بالی وڈ اداکار ٹام ہینکس نے ان کی کہانی سے متاثر ہو کر 2004 میں فلم ’دا ٹرمینل‘ بنائی تھی۔
سکائی نیوز کے مطابق مہران کریمی کو سنیچر کو دل کا دورہ پڑا تو ابتدائی طبی امداد کے عملے کو بلایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
مہران کریمی نے چارلس ڈیگال ایئر پورٹ کی 2 ایف عمارت میں 18 برس گزارے۔
ان کی کہانی سے انسپائر ہو کر ٹام ہینکس نے اپنی 2004 کی فلم میں ’وکٹر نوروسکی‘ نامی شخص کا کردار ادا کیا تھا جسے امریکہ میں داخلے سے روک دیا جاتا ہے اور وہ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر پھنس جاتا ہے۔ وہ واپس اپنے وطن بھی نہیں جا سکتا۔

شیئر: