Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیٹرا دوبارہ ٹینس کورٹ میں

نیویارک .... 2مرتبہ کی ومبلڈن چیمپیئن بننے والی پیٹرا کویٹووا چاقو کے حملے کے 4ماہ بعد ٹینس کورٹ میں واپس آگئیں۔ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی 27سالہ پیٹرا دسمبر میں اپنے گھر میں ایک ڈاکو کے گھس آنے اور اسکی طرف سے چاقو کے حملے کے نتیجے میں ہاتھ زخمی کرا بیٹھی تھیں۔ انہوں نے مناکو میں ٹینس کھیلتے ہوئے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں عالمی نمبر 15کھلاڑی کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ مجھے کھیلتے ہوئے مسرت محسوس کررہے ہونگے۔ ”میں واپس ٹینس کورٹ میں آگئی ہوں اور اچھا کھیل رہی ہوں۔“ واضح رہے کہ ابتداءمیں خیال کیا گیا تھا کہ وہ اپنے زخمی ہاتھ کی وجہ سے 6ماہ تک ٹینس نہیں کھیل سکیں گی لیکن گزشتہ ماہ ہی انہوں نے خوشخبری سنائی تھی کہ وہ 28مئی سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن سے قبل ٹینس کورٹ میں واپس آسکتی ہیں۔

شیئر: