جازان میں 17 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دینے پر 4 سعودی گرفتار
اتوار 13 نومبر 2022 20:45
دراندازوں میں سے 8 کا تعلق یمن اور9 کا ایتھوپیا سے ہے (فوٹو الریاض اخبار)
سعودی عرب کے جازان ریجن کی الدرب اور العیدابی کمشنریوں میں سپیشل سیکیورٹی فورس نے17 دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 4 سعودیوں کو گرفتار کیا ہے۔
الریاض اخبار کے مطابق سیشل سیکیورٹی فورس المجاہدین کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ دراندازوں میں سے 8 کا تعلق یمن اور9 کا ایتھوپیا سے ہے‘۔
دراندازوں اور انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے سعودیوں کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ متعلقہ ادارے نے ان کا کیس پبلک پراسیکیوشن میں بھیجا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ’ جو شخص بھی دراندازی میں تعاون، دراندازوں کو سفر،رہائش یا روزگار سمیت کسی بھی قسم کی کوئی سہولت مہیا کرے گا اسے پندرہ برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
’سفر میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش کے حوالے سے استعمال ہونے والے مکان کی ضبطی عمل میں آئے گی اور سہولت کاروں کی تشہیر بھی کی جائے گی‘۔