Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ٹرمنل 3 اور 4 کا افتتاح

’قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے افتتاح سے پہلے دونوں ٹرمنل تیار کئے گئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں ٹرمینل 3 اور 4 کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نئے ٹرمینل بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے کہا ہے کہ ’قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے افتتاح سے پہلے دونوں ٹرمنل تیار کیے گئے ہیں۔‘
’ورلڈ کپ کے تمائشیوں کا یہاں استقبال کیا جائے گا جبکہ مقامی اور بین الاقوامی سفر میں سہولت بھی فراہم ہو گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’دو نئے ٹرمینلز کا افتتاح وژن 2030 کا حصہ ہے جس سے سیر سیاحت کے نئے افق کھلیں گے جبکہ سعودی عرب کو بین الاقوامی سفری سٹیشن بنانے کا ہدف بھی پورا ہو گا۔‘
دوسری طرف محکمہ شہری ہوا بازی کے سربراہ عبد العزیز الدعیلج نے کہا ہے کہ ’نئے ٹرمینلز کے افتتاح سے کنگ خالد ایئرپورٹ کے ذریعہ سالانہ ایک کروڑ 30 لاکھ مسافروں کی خدمت کی جائے گی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی نئے ٹرمنل کا افتتاح ہو گا۔‘

شیئر: