Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے عراقی کردستان پر ایران کےحملوں کی شدید مذمت

حملوں کے نتیجے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے پیر کو عراقی کردستان پر ایران کی طرف سے سرحدپار سے ہونے والے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
 شمالی عراق میں سرحد پار میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی  نے ایران کی نیوز ایجنسی فارس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا  کہ ایران کے فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ’ایران نے عراق کے شمالی علاقے میں ڈرون اور میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارات خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں عراق کی سلامتی، خود مختاری اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے والے تمام حملوں کو یکسر مسترد کردیا۔
عراق کی حکومت اورعوام کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: