ابشر کے ذریعہ گاڑی کی نئی نمبر پلیٹ حاصل کی جاسکتی ہے؟
گاڑی کی نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے محکمہ ٹریفک کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑی کی پرانی یا بوسیدہ نمبر پلیٹ کی جگہ نئی نمبر پلیٹ ابشر کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’شہری و غیر ملکی ابشر میں اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، محکمہ ٹریفک کی خدمات میں جائیں اور وہاں گاڑیوں کے سیکشن میں جاکر نمبر پلیٹ کی تبدیلی کے آپشن میں جائیں۔‘
’اپنی گاڑی کی تفصیل لکھیں اور نئی نمبر پلیٹ حاصل کرنے کے بٹن پر کلک کر دیں۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’نمبر پلیٹ کی شکل بھی اپنی پسند کے مطابق یا گاڑی کی نوعیت کے حساب سے حاصل کی جاسکتی ہے۔‘