Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے جنرل زبیر حیات کی ملاقات

  جدہ ... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو پاکستانی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ سلمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔جنرل زبیر محمود حیات نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ جنرل زیبر محمود حیات کو سعودی عرب کے اعلی ترین عسکری اعزازسے بھی نواز ا گیا۔

 

شیئر: