پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے مطابق لانگ مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی داخل ہونے کے لیے پہنچے گا۔
سنیچر کو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ’آخری مرحلہ آگیا ہے تیار رہیں عمران خان آج پارٹی کارکنان کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے۔‘
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی قیادت میں لانگ مارچ کے دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی میں داخل ہونے کے لیے پہنچ رہا ہے۔
راولپنڈی میں 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات
راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔
ضلعی پولیس افسر سید شہزاد ندیم بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اس حوالے سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہے ہیں۔
جلسہ گاہ اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں۔
ٹریفک کے انتظامات کے لیے ٹریفک پولیس کے 750 افسر و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
#حقیقی_آزادی_مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے مقام سے راولپنڈی شہر داخل ہو نے کیلئے پہنچے گا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اس شاندار مہم کی نگرانی کی آج دونوں قافلے روات کے مقام پر ملیں گے، آخری مرحلہ آ گیا ہے تیار رہیں،عمران خان آج عوام کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 19, 2022