ریاض سیزن کے تحت جاپان اینمی ٹاؤن کا افتتاح
جاپان اینمی ٹاؤن کا افتتاح آج پیر سے ہوگا اور یہ 22 جنوری تک رہے گا (فوٹو: سبق)
ریاض سیزن کے تحت جاپان اینمی ٹاؤن کا افتتاح ہوا ہے جہاں مشہور کارٹون کے 40 سے زیادہ پروگرام ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہاں بچوں کو اپنی پسندیدہ کارٹون کے ساتھ یادگار وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔
اینمی ٹاؤن ٹوکیو کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں جانے والوں کو یہ گمان ہونے لگتا ہے کہ وہ واقعی ٹوکیو میں گھوم رہے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جاپان اینمی ٹاؤن کا افتتاح آج پیر سے ہو گا اور یہ 22 جنوری تک رہے گا۔‘
’یہاں دوپہر تین سے رات 11 بجے تک بچوں اور بڑوں کے لیے مختلف سرگرمیاں ہوں گی۔‘