Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مقامی شہری گرفتار، نشہ آور گولیاں اور ہتھیار برآمد

مقامی شہری کو شک کی بنیاد پرروک کر گاڑی کی تلاشی کی گئی(فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ انسداد منشیات اور پولیس نے ریاض اور مدینہ منورہ میں نشہ آور گولیاں اور حشیش رکھنے کے الزام میں ایک شہری اور ایتھوپیا کے 2  دراندازوں کو گرفتار کیا ہے۔
محکمہ  انسداد منشیات نے ریاض ریجن میں ایک سعودی شہری کو گرفتار کرکے ایک لاکھ 38 ہزار نشہ آور گولیاں اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے بیان میں کہا کہ’ مقامی شہری کو شک کی بنیاد پرروک کر گاڑی کی تلاشی کی گئی تو نشہ آور گولیاں اور ہتھیار برآمد ہوئے‘۔
’زیرحراست مقامی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘ 
 عاجل ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ پولیس نے ایتھوپیا کے دو دراندازوں کو گرفتار کرکے 139 نشہ آور گولیاں اور حشیش برآمد کی ہے۔ 
دراندازوں کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیا گیا ہے۔ 

شیئر: