پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ٹیسٹ ٹیم سے باہر کیے جانے کے باوجود جذبے سے سرشار نظر آرہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے حسن علی کی سکواڈ میں شمولیت غیر یقینی تھی اور توقع کے مطابق پیر کے روز جب ٹیم کا اعلان کیا گیا تو اس میں حسن علی کا نام شامل نہیں تھا۔
مزید پڑھیں
-
انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ راولپنڈی سے کراچی منتقل ہونے کا امکانNode ID: 718006
-
وسیم اکرم ’میچ فکسر‘ کہنے پر ’سوشل میڈیا جنریشن‘ سے ناراضNode ID: 719591
حسن علی اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’میرے تمام ساتھی کھلاڑیوں کو مبارک ہو جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔‘
’انشاللہ میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کروں گا اور قومی ٹیم میں واپس آؤں گا، ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد۔‘
حسن علی کو ٹیسٹ ٹیم سے غیر معیاری کارکردگی اور آؤٹ آف فارم ہونے کے باعث ڈراپ کیا گیا ہے۔
حسن علی نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ جولائی میں سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلا تھا جس میں وہ کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
حسن علی نے قومی ٹیم کی جانب سے اب تک 21 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 24 کی اوسط سے 77 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
28 سالہ فاسٹ بولر حالیہ آج کل ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کی قیادت کررہے ہیں۔
Congratulations to all my teams mates who got selected for the England Test series. InshAllah I will work hard in the ongoing domestic season and earn my place back in the National Team#PakistanZindabad pic.twitter.com/q7KaISCwle
— Hassan Ali (@RealHa55an) November 21, 2022
قائداعظم ٹرافی میں حسن علی نے سدرن پنجاب کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز میں اب تک 11 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ان کی اوسط 43 رنز کی ہے۔
انگلیںڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے حسن علی کے علاوہ لیگ سپنر یاسر شاہ اور بیٹر فواد عالم کو بھی ڈراپ کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا سکواڈ:
بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور امام الحق پاکستانی سکواڈ میں شامل ہیں۔
![](/sites/default/files/pictures/November/37246/2022/pakistan_test_team_afp_1.jpg)
محمد علی، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود کو بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
حسن علی کی اس ٹویٹ پر صارفین اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے ان کے لیے تعریفی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
لیگ سپنر شاداب خان لکھتے ہیں کہ ’اسی وجہ سے آپ کی چیمپیئنز والی سوچ ہے، آپ ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں اور محنت کرتے ہیں۔‘
This is why you have champion mentality. You always support your team and always work hard. https://t.co/AvhUzXQan9
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) November 21, 2022
ایمان لکھتی ہیں کہ ’آپ ایک سچ میں مشعل راہ ہیں، ہمیشہ آپ کے لیے آواز بلند کی ہے، حسن بھائی آپ کے لیے نیک تمنائیں۔‘
you're such an inspiration. always rooting for you, hassan bhai, best of luck!
— eman (@exharrie) November 21, 2022
مریم کہتی ہیں کہ ’آپ کتنے سویٹ انسان ہیں، امید کرتے ہیں کہ آپ جلد واپس آئیں گے اور مزید مضبوط ہو کر واپس آئیں گے اور ہم جنریٹر والا جشن دیکھیں گے۔‘
what a sweet guy you are, hope you'll come back soon and stronger and we'll see the generator celebration
— مریم (@_noeleven11) November 21, 2022
پاکستان کی خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا نے لکھا کہ ’آپ ایک مشعل راہ ہیں، حسن علی بھائی چلتے رہیں، آپ کا وقت آئے گا۔‘
You are a true inspiration @RealHa55an bhai keep going your time will come... InshaAllah
— Fatima Sana(@imfatimasana) November 21, 2022
پی ایس ایل میمز نامی ایک ہینڈل نے لکھا کہ ’ٹی وی شوز پر بیٹھ کر کوئی پریشانی اور افراتفری نہیں مچائی، ٹیم میں شامل نہیں ہوئے لیکن مثبت رویہ دکھایا، یہ حسن علی ہیں۔‘
No fuss, no chaos while sitting on live TV shows. Did not get selected in team but still showing positive vibes. Hassan Ali The Man @RealHa55an https://t.co/BRxBgudZP6
— PSL Memes Official (@PSL_memess) November 21, 2022