پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے یکم سے 21 دسمبر تک کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔
محمد وسیم کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، اظہر علی، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، امام الحق، محمد علی، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔
قومی سکواڈ سے فواد عالم اور یاسر شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
Our 18-player squad for the three-Test series against England #PAKvENG pic.twitter.com/NOXoTMPYDx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2022