Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن، ’اب بہتر محسوس کر رہا ہوں‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا تھا کہ شاہین آفریدی کا گھٹنا زخمی نہیں ہوا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے اور انہوں نے کہا ہے وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
اتوار کو انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’آج میرا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے، لیکن میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا۔‘
اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی کیچ پکڑتے وقت گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
یہ بھی کہا گیا کہ گھٹنے کی انجری کے سبب وہ لمبے دورانیے کے لیے کرکٹ کھیلنے سے قاصر رہیں گے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا تھا کہ شاہین آفریدی کا گھٹنا زخمی نہیں ہوا۔
شاہین شاہ آفریدی کے آپریشن کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وجاہت کاظمی نے لکھا کہ ’آپ کو اس طرح دیکھ کر تکلیف ہوئی۔ ہم شاہین کو دوبارہ میدان میں گرجتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کے لیے جلد صحت یاب کی دعا کرتے ہیں۔‘

محوش زہرہ نے کہا کہ ’بھائی نذر اتار لو اپنی۔ کالے بکرے کا صدقہ دو۔‘
کنزا کا کہنا تھا کہ ’شاہین آپ کے لیے بہت سارا پیار اور دعائیں۔ اللہ کرے آپ جلد صحت یاب ہوں اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔‘

 

شیئر: