Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش میں سعودی اور پاکستانی نائب وزرائے خارجہ کی ملاقات

باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنان کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر وزارت خارجہ)
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات مراکش کے شہر فاس میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تمدنی امور کے نویں عالمی فورم کے موقع پر ہوئی۔

 ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے (فائل فوٹو: وزارت خارجہ ٹوئٹر)

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشترکہ تعاون کے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔ 
انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور حنا ربانی کھر نے علاقائی و بین الاقوامی حالات اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  
اس موقع پر مراکش میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ الغریری بھی موجود تھے۔ 

شیئر: