سعودی نائب وزیر خارجہ سے جرمن اور فن لینڈ کے وزرا کی ملاقات
سعودی نائب وزیر خارجہ سے جرمن اور فن لینڈ کے وزرا کی ملاقات
ہفتہ 19 نومبر 2022 18:33
بین الاقوامی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی سے جمعے کو بحرین میں منامہ ڈائیلاگ فورم 2022 کے دوران جرمن وزیر مملکت برائے خارجہ توبیاس لینڈر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر بین الاقوامی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوست ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ سے منامہ ڈائیلاگ فورم کے دوران فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوستونے بھی ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں بین ااقوامی منظر نامے پر ہونے والی پیش رفت کےعلاوہ دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور انہیں تمام شعبوں میں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔