رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کا نام کیا رکھا؟
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آخری بار اکٹھے فلم ’براہمسترا‘ میں نظر آئے تھے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وُڈ کے معروف جوڑے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کا نام رکھ دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے جمعرات کے روز اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راہا‘ رکھا ہے۔
عالیہ بھٹ اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ ’نام راہا اس کی سمجھدار اور خوبصورت دادی نے منتخب کیا ہے، اس کے معنی خوبصورت کے ہے۔'
عالیہ مزید کہتی ہیں کہ ’راہا کا خالص مطلب ہے خدا کا راستہ، سواحلی میں اسے خوشی کہتے ہیں، سنسکرت میں اسے قبیلہ کہا جاتا ہے، بنگالی میں آرام، اطمینان، راحت، عربی میں امن جب کہ خوشیاں، آزادی اور نعمت بھی اس کے مطالب ہیں۔‘
’راہا آپ کا شکریہ، ہمارے خاندان میں زندگی کو لانے کا، ایسے لگتا ہے جیسے ہماری زندگیاں ابھی شروع ہوئی ہیں۔‘
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں رواں سال چھ نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رواں سال اپریل میں شادی کی تھی۔
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آخری بار اکٹھے فلم ’براہمسترا‘ میں نظر آئے تھے۔
2023 میں عالیہ بھٹ کی دو فلمیں ’جی لے ذرا‘ اور ’راؤ اور رانی کی پریم کہانی‘ ریلیز کی جائیں گی۔
عالیہ بھٹ فلم ’ہارٹ آف سٹون‘ میں گال گیڈٹ کے ساتھ اپنا ہالی وڈ میں بھی ڈیبیو کریں گی۔
دوسری جانب ان کے شوہر رنبیر کپور اگلے برس فلم ’اینیمل‘ اور ممکنہ طور پر ’براہمسترا پارٹ 2‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔