سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر ڈانس کرنے کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرنے والی خاتون عائشہ بالآخر ندا یاسر کے مارننگ شو میں پہنچ گئیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور شو گڈ مارننگ پاکستان میں ندا یاسر کے ہمراہ عائشہ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ندا یاسر کے مارننگ شو کے بارے میں ایک تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ جو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہے اسے ندا یاسر فوراً اپنے شو پر بلا لیتی ہیں۔
عائشہ لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر اور انسٹاگرام سٹار ہیں۔
رواں ماہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عائشہ کی شادی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لتا منگیشکر کے گانے میرا دل یہ پکارے آجا کے ریمکس پر ڈانس کر رہی ہیں۔
ندا یاسر کے شو میں بھی عائشہ نے پنجابی گانے ’بتیاں بجھائی رکھدی‘ پر ڈانس کیا۔
عائشہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر فیشن، میوزک اور ڈانس کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں۔
عائشہ کی اس وائرل ویڈیو کو پاکستان سمیت انڈیا میں بھی بڑی تعداد میں دیکھا جارہا ہے۔
ندا یاسر کے مارننگ شو میں عائشہ کو دیکھ کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔
صائمہ کہتی ہیں کہ ’یقین نہیں آرہا کہ ندا یاسر نے اپنے شو میں میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر وائرل ہونے والی لڑکی کو بلا لیا ہے، مطلب کوئی اور نہیں ملا تھا؟‘
Cant believe nida yasir actually called ayesha ( dil ye pukare aja) viral girl in her showww!!! Like srsllyyy koi aur ni milaaa ??
— Saimi (@Pakistanii_kuri) November 25, 2022
عائشہ نامی ایک صارف لکھتی ہیں کہ ’ندا یاسر کبھی مایوس نہیں کرتیں۔‘
Nida Yasir Never Disappoints. https://t.co/PMl7pvDU56
— Ayesha (@chaichaiye) November 25, 2022
رِدا علی نے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھ لیں، آج کل سب سے وائرل یہی چل رہی ہیں، آپ اسے برینڈ ایمبیسیڈر بنا سکتے ہیں۔‘
@JAfridi10 dekh lein aj kl sab sy viral yeh chal rhi hein ap brand ambassador bana sakty hein https://t.co/fDzRIbuCUD
— RIDA ALI (@jalebi_baby_1) November 25, 2022