Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں وادی الدواسر شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 9 افراد ہلاک

حادثہ اس قدرشدید تھا کہ گاڑی میں سوار 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے(فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں وادی الدواسر شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
اخبار 24 کے مطابق حادثہ الرین، وادی الدواسرشاہراہ پرپیش آیا۔ مسافروں کو لے جانے والی دو گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریاض ریجن کے شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے اہلکار جائے حادثہ پرپہنچ گئے۔ 
سعودی ہلال الاحمر کا کہنا  ہے کہ’ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا۔ ہلال احمر کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو جمعے کی صبح اس کی اطلاع ملی تھی۔ حادثہ اس قدرشدید تھا کہ گاڑیوں میں سوار9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دوزخمی ہیں‘۔
’زخمیوں کو وادی الدواسر اورنیہ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی نعشوں کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا‘۔
ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

شیئر: