افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈز کے مابین ایک پانچ سالہ معاہدے طے پا گیا ہے جس کے تحت افغان کرکٹ ٹیم اپنی تمام ہوم سیریز اماراتی کرکٹ گراؤنڈز میں کھیلے گا۔
اتوار کو اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان ایک باہمی معاہدے طے پایا ہے جس کے تحت افغان کرکٹ بورڈ امارات میں ’ورلڈ کلاس‘ سٹیڈیمز کا استعمال کرسکے گا۔
اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’افغانستان کی کرکٹ ٹیم ہر سال متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے ساتھ تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلا گا۔‘
مزید پڑھیں
-
’خواب دفنا کر آئی ہوں، افغانستان واپس نہیں جاؤں گی‘Node ID: 719711
-
نجی شعبے سے وابستہ اماراتی شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دینے کا فیصلہNode ID: 720521
اس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات افغان کرکٹ کو لاجسٹک سپورٹ، ویزوں کے حصول میں مدد اور ایک دفتر کی جگہ بھی مہیا کرے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے امارات کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکریٹری مبشر عثمانی کا کہنا ہے کہ ’اماراتی اور افغان کرکٹ بورڈز کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار تعلقات ہیں اور ہمیں افغان کرکٹ بورڈ کو سپورٹ کرنے اور ان کی کرکٹ کو یہاں جگہ دینے پر خوشی ہے۔‘
مبشر عثمانی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم ہر سال ٹی20 سیریز کھیلنے کی رضامندی ظاہر کرنے پر بھی افغان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔‘
ANNOUNCEMENT
Very excited to share #UAECricket & @ACBofficials have formalised a five-year agreement which will welcome #AfghanistanCricket to UAE’s world-class venues (for home fixtures) plus annual #UAEvAFG T20I matches
Read more https://t.co/57GwQhZTzH pic.twitter.com/psH3WEx6o1
— UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) November 27, 2022