نئی دہلی ..ہندوستانی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر 2 ہندوستانی فوجیوں کا سر قلم کئے جانے کے واقعہ پر جوابی کارروائی کی جائے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تفصیل بتانے سے انکا رکیا اور کہا کہ پہلے سے آئندہ کے منصوبے پر بات کرنا مناسب نہیں ۔ عملدرآمد کے بعد اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں برف پگھلنے پر شدت پسند دراندازی کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان دنوںدراندازی بڑھ جاتی ہے ۔ اس کے سدباب کے لئے مزید اقدامات کرر ہے ہیں ۔ واضح رہے کہ نئی دہلی نے پاک فوج پر کنٹرول لائن پر 2 ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت اور نعشوں کو مسخ کرنے کا الزام لگایا تھا تاہم پاکستان نے الزام کو مسترد کردیا تھا ۔