جب تبوک ریجن کے پہاڑوں کی چوٹیاں سفید چادر اوڑھ لیتی ہیں
جب تبوک ریجن کے پہاڑوں کی چوٹیاں سفید چادر اوڑھ لیتی ہیں
پیر 28 نومبر 2022 5:34
قومی مرکز 24 گھنٹے موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے تبوک ریجن کے شہری ’جبل اللوز‘،علقان اور الزیتہ‘ علاقوں میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر برفباری کے منتظر ہیں۔ یہاں ہر سال برفباری ہوتی ہے جس سے تینوں علاقے سفید چادر اوڑھ لیتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مملکت کے شمالی اور شمال مغربی علاقے موسم سرما میں برفباری کے حوالے سے ناقابل فراموش یادیں رکھتے ہیں۔
مملکت میں اور کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں شدید سردی پڑتی ہو اور وہاں قبرص اور جنوبی ترکی کے علاقوں جیسی ٹھنڈک اور برفباری کے مناظر دیکھنے میں آتے ہوں۔
تبوک کے ان تینوں علاقوں کو قبرص سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔ قبرص کے اثرات شام اور اردن پر بھی پڑتے ہیں جہاں سے سردی کی شدید لہر مملکت کے شمالی علاقوں کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے۔
مملکت کے شمالی علاقہ جات میں موسمیات کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر نے ایس پی اے سے گفتگو میں کہا کہ موسمی حالات کے بارے میں صرف انہی اطلاعات پر بھروسہ کیا جائے جو قومی مرکز کی جانب سے جاری ہوتی ہیں۔
موسمیات کا قومی مرکز 24 گھنٹے موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں