Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’برف باری کے دوران سیاحت کا اپنا لطف ہے‘

تبوک کے باشندے برف پوش پہاڑوں کے قریب ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عوام مملکت میں ہونے برف باری سے اپنے انداز سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
شہریوں نے ’سفید مہمان‘  کی آمد پر دلکش مناظر کی تصاویر اور وڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک تصویر نے بڑی پذیرائی حاصل کی ہے جو ایک برفانی شخص کی ہے، اس کے چہرے اور غترے سے نیچے کے پورے جسم پر برف کی تہہ جمی ہوئی ہے۔ 

شہریوں نے برف باری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ( فوٹو: العربیہ)

العربیہ کے مطابق برفانی شخص نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آگہی پیغام کے طور پر حفاظتی ماسک پہن رکھا ہے۔
دو روزسے سعودیوں کی نظریں شمالی علاقوں نیوم، علقان اور جبل اللوز کی طرف ہیں۔ جہاں موسم سرما کے دوران سحرانگیز برفانی تہہ بچھ جاتی ہے۔
سعودی فوٹو گرافر فہد العساف نے برف پوش مقامات کے مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ 

مختلف علاقوں کے شہری علقان، نیوم اور جبل اللوز کا رخ کررہے ہیں (فوٹو: العربیہ)

 برف باری کے دلکش قدرتی مناظر سے لطف اٹھانے کے لیے مقامی  باشندے اور مملکت کے مختلف علاقوں کے شہری علقان، نیوم اور جبل اللوز کا رخ کر رہے ہیں۔ 
تبوک کے باشندے برف پوش پہاڑوں سے متصل کھلے مقامات پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ برف باری میں سیاحت اپنا الگ لطف  ہے۔ 

شیئر: