پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کیا آئین کے آرٹیکل 14 کا اطلاق صرف طاقتور افراد کے لیے ہوتا ہے۔‘
عمران خان نے پیر کو تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم خان سواتی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’آئین کا آرٹیکل 14 ’فرد کی عزت نفس کے تحفظ‘ سے متعلق ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
عمران خان کا اعلان، کیا صوبائی اسمبلیاں توڑنا آسان ہوگا؟Node ID: 721131
’میرا سپریم کورٹ کے معزز ججوں سے سوال ہے کہ کیا آئین کی اس شق کا اطلاق صرف ریاست کے طاقتور افراد پر ہوتا ہے اور کیا دیگر افراد کے بنیادی انسانی شرف کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کی اہلیہ کو غی قانونی ویڈیو بھیج کر ان کی تذلیل کی گئی۔ وہ کئی ہفتوں تک سپریم کورٹ سے انصاف مانگتے رہے۔‘
’پھر اس کے بعد انہوں نے قابل جواز ناراضی اور غصے کا اظہار کیا تو انہیں جیل میں ڈال دیا گیا اور پورے پاکستان میں ان کے خلاف 15 مقدمات درج کر دیے گئے۔‘
Article 14 of our Constitution refers to "Inviolability of dignity of man"; so my question to our Honourable SC Judges is whether this provision is only applicable to the powerful of the State & for everyone else there is no protection of their basic human dignity?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 28, 2022