Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک 20321ہندوستانی شاہی مہلت سے فائدہ اٹھاچکے

 ریاض.... سفارتخانہ ہند ریاض میں انڈین کمیونٹی کے ذمہ دار انیل نوٹیال نے کہا ہے کہ شاہی مہلت سے اب تک 20321ہندوستانی تارکین فائدہ اٹھاچکے ہیں۔ یہ تعداد مہم کے آغاز سے لے کر گزشتہ پیر کے روز تک کی ہے۔عکاظ اخبار کے مطابق انہوں نے کہا کہ شاہی مہلت سے سب سے زیادہ تامل ناڈو، اتر پردیش اور بہار کے تارکین نے فائدہ اٹھایا ہے۔ سعودی حکومت وطن واپس جانے کے خواہشمند ہندوستانی تارکین کو خصوصی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ غیرقانونی ہندوستانی تارکین کی خدمت کے لئے سفارتخانہ ہند نے ریاض میں خصوصی ہیلپ ڈیسک قائم کئے ہیں۔

شیئر: