Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی پاکستانی فوج کے نئے سربراہ کو مبارکباد

پاکستانی فوج کی قیادت کی تبدیلی کی تقریب منگل کو منعقد ہوئی (فوٹو: آئی ایس پی آر)
پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستانی آرمی کے نئے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
ٹوئٹر پر اردو اور عربی زبانوں میں جاری کردہ پیغام میں سعودی سفیر نے مزید کہا کہ ’پاک فوج کے چیف عزت مآب جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’عزت مآب جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل ندیم رضا کا بھی شکریہ پاکستان کی خدمت میں ان کی تمام کوششوں کو سراہتا ہوں۔‘

منگل کو پاکستانی فوج کے نئے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔
اس تقریب میں سبکدوش ہونے والے پاکستانی سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کی روایتی چھڑی نئے فوجی سربراہ کے حوالے کی۔
 

شیئر: