Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، رابغ، خلیص اور عسفان میں موسم غیر یقینی

’پوری کمشنری میں موسلادھار بارش اور اس کے باعث سیلابی ریلوں کا خدشہ موجود ہے‘ (فوٹو: طقس العرب)
روڈ سیکیورٹی فورس نے جدہ، رابغ، خلیص، عسفان اور الکامل کے درمیان سفر کرنے والوں کو موسلادھار بارش  اور سیلابی ریلوں سے آگاہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں موسم غیر یقینی ہے‘۔
’ہائی وے کا سفر انتہائی محتاط طریقے سے کیا جائے اور بارش کے دوران گاڑی روک دی جائے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جدہ کمشنری میں غیر یقینی موسم آج بھی رہے گا‘۔
’پوری کمشنری میں موسلادھار بارش اور اس کے باعث سیلابی ریلوں کا خدشہ موجود ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’جدہ سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں گرد وغبار ، تیز ہوا اور بادل چھائے رہیں گے‘۔
دریں اثنا محکمے نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ کی العلا، خیبر، الیتمہ، ینبع اور الرایس کمشنریوں میں آج صبح دھند چھائی رہی‘۔
 

شیئر: