Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں ٹریفک حادثہ، گاڑی الٹنے سے7 خواتین زخمی 

ٹریفک حادثہ باحہ طائف روڈ پر سے پیش آیا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں منگل کی صبح گاڑیوں میں تصادم اور ایک گاڑی کے الٹنے سے7 خواتین زخمی ہوگئیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ٹریفک حادثہ باحہ، طائف روڈ پر پیش آیا ہے۔
باحہ ریجن میں ہلال احمر نے بیان میں کہا کہ’ آپریشن روم کو حادثے کی اطلاع ملی تھی۔ فوری طور پرامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ کی گئیں تھیں‘۔ 
ہلال احمرکی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں توپتہ چلا کہ گاڑی الٹنے سے زخمی ہونے والی 7 خواتین میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ تمام کو علاج کے لیے باحہ کے کنگ فہد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 

شیئر: