تبوک کورٹ کے چیف جسٹس کے اعزاز میں الوداعی تقریب
مقامی استراحہ میں وزارت انصاف کے ججوں ، انتظامی افسران نے شرکت کی
تبوک(طارق نور الہی) تبوک جنرل کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عبدالمحسن الغیث کی خدمات دوسرے ریجن منتقلی پر وزارت عدل کے ملازمین نے انہیں الوداعیہ دیا۔ مقامی استراحہ میں منعقدہونے والے پروگرام میں وزارت انصاف کے جج ، انتظامی افسر اور عدالت کے دوسرے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تبوک کے معروف شاعر سالم عواد العطاوی نے 45سالہ خدمات پر قصیدہ پیش کر کے ججوں کو سراہا۔ حاضرین نے شیخ عبدالمحسن کو تحائف بھی پیش کئے۔ تقریب میں سیشن کورٹ اور ایمپلیمنٹ کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی شرکت کی۔ اختتامی کلمات کہتے ہوئے انہوں نے اپنے قیام تبوک کو یادگار قرار دیتے ہوئے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض غازی ابو ہمام نے ادا کئے۔