انڈیا: جُڑواں بہنوں کی ایک ہی شخص سے شادی، مقدمہ درج
آئی ٹی پروفیشنل جڑواں بہنوں کے نام پِنکی اور رِنکی ہیں اور وہ ممبئی میں ملازمت کرتی ہیں (فائل فوٹو: فری پِک)
انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سولاپور میں دو جُڑواں بہنوں نے ایک ہی شخص سے شادی کرلی۔
پولیس نے ملکی قانون کے تحت دلہے اور دونوں بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق آئی ٹی پروفیشنل جڑواں بہنوں کے نام پِنکی اور رِنکی ہیں اور وہ ممبئی میں ملازمت کرتی ہیں۔
دونوں کی شادی تحصیل ملشیراس میں جمعے کو انجام پائی اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
دُلہے اور دونوں بہنوں کے اہلِ خانہ نے متنازع شادی پر رضامندی کا اظہار کیا۔
جُڑواں بہنوں کے شوہر خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 494 کے تحت اکلوج تھانے میں شکایت درج کر لی ہے۔
پولیس کے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’دلہے نے آئی ٹی پروفیشنلز 36 سالہ جُڑواں بہنوں سے شادی کر لی ہے جو کہ انڈین قوانین کے تحت جرم ہے۔‘