Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا دورۂ قطر

یو اے ای کے صدر کا دورہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آج اپنے قطر کے دورے کا آغاز کر دیا ہے۔
یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘وام‘ کے مطابق یہ دورہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت کے بعد کیا جا رہا ہے۔
’دورے کا مقصد برادر ممالک اور ان کے درمیان پہلے سے قائم روابط کو مستحکم کرنا ہے۔‘
’وام‘ کے مطابق ’اس دورے کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات اور دونوں خلیجی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔‘
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات ان عرب ممالک میں سے ہے جنہیں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔
فیفا کپ کی افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم، وزیراعظم اور دبئی کے امیر نے دیگر عرب رہنماؤں کے ساتھ یو اے ای کی نمائندگی کی تھی۔
 

شیئر: