Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی مذمت

جمعے کو کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبدالرحمان نظامانی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات نے کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں موجود سفارت خانے نے اتوار کو اپنے ٹویٹر بیان میں  کہا کہ ‘متحدہ عرب امارات کابل میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مشن کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور سفارتی مشنز کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’متحدہ عرب امارات تشدد اور دہشت گردی کے مقابلے میں پاکستان اور اس کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘
خیال رہے کہ جمعے کو کابل میں پاکستانی ناظم الامور عبدالرحمان نظامانی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ایک سکیورٹی اہلکار جان کھو بیٹھا تھا۔
بعدازاں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب اس حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکریت پسند تنظیم داعش نے قبول کی۔

شیئر: