ریاض سیزن کے تحت روایتی ملبوسات کے لیے فیشن شو
’فیشن شو میں عرب روایتی ملوبسات کو جدید اور عصری اسلوب میں پیش کیا جائے گا‘ (فوٹو: سبق)
ریاض سیزن کے تحت ’میں عرب ہوں‘ کے زیر عنوان روایتی ملبوسات کا فیشن شو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیشن شو میں جیولریز، پرفیوم اور خواتین کے بیگ کی بھی نمائش ہوگی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’فیشن شو میں عرب روایات کو جدید اور عصری اسلوب میں پیش کیا جائے گا‘۔
’فیشن شو میں معروف فیشن کمپنیوں کے علاوہ عالمی ڈیزائنر حصہ لیں گے جبکہ مقامی کمپنیوں کو بھی شرکت کرنے کا موقع دیا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فیشن شو کے ضمن میں سعودی اور عرب ممالک کے ڈیزائنروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا‘۔
’شو میں 200 سے زیادہ قدیم روایتی ملبوسات کو عصری انداز میں پیش کرنے کے علاوہ انٹرٹینمنٹ کی مختلف سرگرمیاں منعقد ہوں گی‘۔
واضح رہے کہ ’میں عرب ہوں‘ فیشن شو کا انعقاد 10 سے 16 دسمبر تک ہوگا اور یہ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔