سعودی عرب میں جنگلی حیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ بعض جانوروں کے بارے میں یہ سمجھ لیا گیا تھا کہ وہ یہاں ناپید ہ وچکے ہیں تاہم ان میں سے کچھ حال ہی میں ریکارڈ پر آئے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مملکت میں ناپید ہونے والے جانوروں میں سے عرب نسل کا شیر، شترمرغ ، شکاری چیتا اور سعودی ہرن شامل ہیں جن میں سے چند کے بارے میں حال ہی میں اہم معلومات ملی ہیں۔
یاد رہے کہ حنگلی حیات کے قومی مرکز نے اگست کے مہینے میں اطلاع دی تھی کہ اس کے اہلکاروں کو مملکت کے شمالی علاقوں کے ایک غارسے 17 شکاری چیتوں کی لاشیں ملی ہیں۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہرہوتا ہے کہ جزیرہ نما عرب میں شکاری چیتے کثیرتعداد میں ہوا کرتے تھے۔
ان لاشوں سے نادر نمونے سامنے آئے ہیں جن سے ماہرین کو شکاری چیتوں پرریسرچ میں مدد ملے گی