Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے

’جبیل کا سفر کرنے والے خاص طور پر خبردار رہیں کیونکہ راستے میں شدید بارش کا خطرہ ہے‘ (فوٹو: سبق)
روڈ سیکیورٹی فورس نے مشرقی ریجن میں ہائی ویز کے مسافروں کونتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسلادھار بارش اور دھند کے باعث سفر انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’جبیل کا سفر کرنے والے خاص طور پر خبردار رہیں کیونکہ راستے میں شدید بارش کا خطرہ ہے‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’بارش کے وقت قریبی پٹرول سٹیشن یا گیسٹ ہاؤس کے قریب گاڑی روک لیں اور بارش تھمنے کا انتظار کریں‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ گھنے بادلوں کا رخ مشرقی ریجن کی طرف ہے‘۔
’خصوصی طور پر الجبیل اور الخفجی کے علاوہ قصیم ریجن کے بعض علاقوں میں موسلادھار  بارش کا قوی امکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ابر آلود مطلع ریاض کے شمال میں بھی رہے گا جہاں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاوہ عسیر اور جازان میں بھی بارش کا امکان ہے‘۔
 

شیئر: