پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی جے آئی ٹی مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔
بدھ کو دوران سماعت چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ’سپیشل جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، پولیس، آئی بی، ایف آئی اے کے نمائندے شامل کیے جائیں۔ جے آئی ٹی میں ایسا افسر نہیں چاہتے جو آزاد نہ ہو، کسی کا دباو لینے والا ہو یا اُن افراد سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق رکھتا ہو جن کے اس مقدمے میں نام آ رہے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
ارشد شریف کی تصاویر کیسے لیک ہوئیں؟ تحقیقاتی کمیٹی تشکیلNode ID: 717151
-
سپریم کورٹ کے حکم پر ارشد شریف کی ہلاکت کی ایف آئی آر درجNode ID: 723846